مہنگائی کنٹرول کرنے کی پالیسیاں بناؤ،نوازشریف کاوزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو حکم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نےصدرن لیگ نوازشریف سےملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نےبین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔دوران ملاقات صدر ن لیگ نوازشریف نےکہا وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائےکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے،ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے،ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button