پاکستان کیساتھ تجارت کاحجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا،ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلا دیش

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم حالیہ عرصے میں20فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ڈسکشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ براہ راست پروازوں اور شپنگ روابط سے دوطرفہ تجارت کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا، کراچی کے بعد لاہور سے بھی ڈھاکا کے لیے پروازیں شروع کریں گے۔ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے حجم میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگا،عالمی امن کی خاطر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کاوشیں لاحق تحسین ہیں۔



