امریکی محکمہ دفاع کا7بڑی آئی ٹی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ دفاع کا7بڑی آئی ٹی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ ہوگیا۔اس اقدام کا مقصد فوج میں اے آئی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سات بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ ان کی جدید ٹیکنالوجی کو خفیہ دفاعی نیٹ ورکس میں شامل کیا جا سکے۔پینٹاگون کے مطابق اس اقدام کا مقصد فوج میں اے آئی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس فہرست میں اسپیس ایکس، اوپن اے آئی، گوگل، این ویڈیا، ریفلیکشن، مائیکرو سافٹ اور ایمازون ویب سروسز شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کی ٹیکنالوجی کو محکمہ دفاع کے امپیکٹ لیول 6 اور 7 جیسے حساس نیٹ ورکس میں شامل کیا جائے گا، جس سے فوجی اہلکاروں کو جدید اے آئی ٹولز تک وسیع رسائی حاصل ہوگی۔



