امریکا نےنک اسٹیورٹ کوایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے نک اسٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا۔امریکی میڈیارپوٹس کےمطابق نک اسٹیورٹ کی ایرانی مذاکراتی ٹیم میں شمولیت جیرڈکشنرکی سفارش پرہوئی،نک صدرٹرمپ کےپہلےدورِحکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں،نک اسٹیورٹ فاؤنڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے لابنگ شعبےمیں بھی رہ چکے ہیں،انھیں ایران سےمتعلق امور میں کافی تجربہ حاصل ہے۔امریکی میڈیا کےمطابق ایران کی14نکاتی تجویز2مرحلوں پرمشتمل ہے،پہلامرحلےمیں آبنائےہرمزکو دوبارہ کھولنے،بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز ہے،ایران اورلبنان میں جاری جنگ کےمکمل خاتمے کیلئے مذاکرات کیےجائیں گے،دوسرا مرحلا،پہلےمعاہدے کے بعد30روزہ مذاکرات شروع ہوں گے،مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے۔



