مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے، دریائے سندھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک فسطائی حکومت کے طور پر رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم کے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر سکتی ہے جبکہ بھارتی حکومت یہ بھی سمجھتی ہے کہ اس کی کوئی بازپرس نہیں ہو سکتی۔
BJP کی فسطائی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم کے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرسکتی ہے اور کوئی اس کی باز پرس نہیں کر سکتا تو یہ نریندر مودی اور اس کے بھگتوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ بھارت کو یاد تو ہوگا کہ اس سے پہلے بھی پاکستان بہت بار اس…
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) July 6, 2026
عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ نریندر مودی اور اس کے حامیوں کی بڑی غلط فہمی ہے اور بھارت کو یاد ہونا چاہیے کہ پاکستان ماضی میں بھی اس کی کئی غلط فہمیاں دور کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زراعت، معاشی ترقی اور بقا کا ضامن ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا چیلنج پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔



