بھارت کی عالمی ہزیمت جاری، امریکا نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت عالمی منظر نامے میں اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔

نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، جبکہ عالمی سطح پر تنہائی اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، امریکا نے بھارت کا جنوبی ایشیاء میں سکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سکیورٹی پرووائڈر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔

بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک تک، بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بھارت کی امید کہ امریکا مضبوط اتحادی ہو گا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

واضح ہے کہ امریکا اب بھارتی سمندر، بھارت اور اس کی نام نہاد سٹریٹجک پارٹنرشپ سے دور ہو رہا ہے، بھارت کا خیال تھا کہ چین کیخلاف ان کا امریکا کیساتھ اتحاد فطری ہے مگر حالات بالکل اس کے برعکس ہو چکے ہیں۔

امریکی عہدیدار نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا تھا کہ امریکہ بھارت کو اس حد تک معاشی مواقع نہیں دینا چاہتا کہ مستقبل میں بھارت امریکی صنعت اورتجارت کیلئے بڑا حریف بن جائے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے بھارت کے "نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر” ہونے کے دعوؤں کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے، پاکستان اپنے مؤثر علاقائی کردار اور سٹریٹجک اہمیت کے باعث عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button