بھارتی آرمی چیف آپے سے باہر،4روزہ جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کو بڑی دھمکی!

​لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندرا کی جانب سے پاکستان کو "جغرافیہ اور تاریخ سے مٹانے” کی گیدڑ بھبکی پر مبنی غیر پیشہ ورانہ بیان نے مودی سرکار اور بھارتی افواج کے اندر پھیلی شدید مایوسی اور ڈپریشن کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سینئرتجزیہ کار توصیف احمد خان نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ہندوتوا اور آر ایس ایس کا "اکھنڈ بھارت” (جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایران کے کچھ حصے ضم کرنے کا خواب دیکھا گیا تھا)کا منشور پاکستان کی مضبوط عسکری طاقت کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکا ہے۔حال ہی میں ہونے والی 4 روزہ پاک بھارت جنگ میں الیکٹرانک، سائبر اور ایئر وارفیئر کے محاذوں پر پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد مودی سرکار عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکی ہے، جس کی تصدیق خود امریکی میڈیا (CNN) اور طیارہ ساز کمپنیوں نے بھی کر دی ہے۔

بنگلہ دیش سے حسینہ واجد کے فرار اور وہاں مودی مخالف حکومت کے قیام کے بعد بھارت کا مشرقی محاذ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔اب پاکستان کا سفارتی اور دفاعی سٹریچر مشرقِ وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں انتہائی مضبوط ہو گیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button