نااہل مودی نے بھارتی عوام کو معاشی پستی اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) نااہل مودی نے بھارتی عوام کو معاشی پستی اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔

عالمی جریدہ بلوم برگ نے نام نہاد شائننگ بھارت کی کھوکھلی معیشت کو بری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔

عالمی جریدہ بلوم برگ کےمطابق بھارتی معیشت کو آنے والے دنوں میں مزید دباؤاور توانائی کی ہوشربا قیمتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، مودی خود خطرات سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو محدود رہنے اور زرمبادلہ کے بچاؤ کا کہہ رہے ہیں۔

بھارت میں سرکاری تیل کمپنیوں کو ہر ماہ تقریباً 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، آئندہ چند مہینوں میں بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ اور تیل کا بحران مزید شدت اختیار کرے گا، جبکہ بھارتی سٹاک مارکیٹ بھی شدید دباؤ کے باعث ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق مودی کے گمراہ کن نعروں پر کھڑی کھوکھلی بھارتی معیشت حالیہ بحران میں بری طرح آشکار ہوئی ہے، تاہم مودی کے خود انحصاری کے جھوٹے دعوے پر کھڑی معیشت نے بھارتی عوم کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button