بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر کشیدگی، سینکڑوں افراد ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل

مغربی بنگال(ویب ڈیسک) بھارت کے مغربی بنگال میں بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب جمع ہونے والے سینکڑوں بنگلہ دیشی شہریوں کو بھارتی حکام نے عارضی مراکز میں منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی شناختی تصدیق اور وطن واپسی کے عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) اور مقامی پولیس نے 100 سے زائد بنگلہ دیشی شہریوں کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باسیرہاٹ سب ڈویژن میں قائم تین مختلف عارضی مراکز میں منتقل کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (BGB) کے ساتھ ابتدائی رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مزید افراد کو سواروپن نگر کے علاقے تتولیا میں واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس، ایک پرائمری اسکول اور دیگر عارضی مراکز میں رکھا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد مختلف مقامات پر زیر نگرانی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مغربی بنگال میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئیں اور بڑی تعداد میں افراد سرحدی علاقوں میں جمع ہونا شروع ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر زیر حراست افراد کی بنگلہ دیشی شہریت ثابت ہو جاتی ہے تو انہیں باضابطہ فلیگ میٹنگ کے ذریعے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button