خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی مستعفی، استعفیٰ وزیراعلیٰ کو ارسال

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دیا ہے۔

اپنے استعفے میں انعام یوسف زئی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ مزید اس ذمہ داری کو نبھانے سے قاصر ہیں، اسی لیے انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاحال خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے استعفے کی منظوری یا انعام یوسف زئی کے مستعفی ہونے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button