مومنہ اقبال حراسگی کیس کا ڈراپ سین: نون لیگی رہنما اور بیگم کی طلبی، سنسنی خیز تفصیلات

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے حراساں کیے جانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بڑا ایکشن لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل اور معاملے کے ہائی لائٹ ہونے پر ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے بااثر رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدڑ اور ان کی اہلیہ سمیرہ خان کو باقاعدہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ حکومتی اور تحقیقاتی ذرائع کے مطابق اس ہائی پروفائل کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب معلوم ہوا کہ یہ معاملہ محض حراست تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے مبینہ طور پر میاں بیوی کی جانب سے سنگین دھمکیاں اور دیگر پوشیدہ محرکات بھی شامل ہیں۔ نون لیگی ایم پی اے نے فی الحال باقاعدہ موقف دینے سے گریز کیا ہے تاہم جمعہ کو دونوں فریقین کی طلبی کے بعد اس کہانی کے کئی سنسنی خیز پہلو سامنے آنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب، پولیٹیکل حلقوں میں مریم نواز کے حالیہ غیر ملکی دوروں اور نجی طیارے کے استعمال کو منی لانڈرنگ سے جوڑنے کی کوششوں کو بھی بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ریاستی پروٹوکول کے تحت ہر چیز کے میٹنگ منٹس اور ریکارڈ موجود ہوتے ہیں۔
اس تمام معاملے کے پس پردہ حقائق، آڈیو شواہد اور دونوں فریقین کے تضادات کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے سینیئر صحافی سید عمران شفقت کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔




