بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، میاں بیوی کے درمیان صحت اور قانونی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے صوبے سے جو پیسے مانگے ہیں اس کو بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے مشروط کیا گیا ہے، ملاقات کے بعد اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ صوبے نے وفاق کو رقم ادا کرنی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں جو ہوا یہ کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی گئی۔



