اڈیالہ جیل میں صف ماتم : عمران خان رہائی بھول ہی جائیں

راولپنڈی: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) احتساب کی عدالتوں اور جیل کے اندرونی حلقوں سے ایک ایسی سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے جس نے پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ میں شدید مایوسی اور کھلبلی مچا دی ہے۔ الیجڈلی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی مرکزی اپیلوں پر اہم سماعت کے دوران جب عمران خان کے سیزنڈ وکیل سلمان صفدر نے اپنی آنکھ کی بیماری کا عذر پیش کر کے کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی، تو عدالت نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ہے کہ اگر اگلی تاریخ پر دلائل نہ دیے گئے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، جس سے خان صاحب کی فوری رہائی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ دوسری جانب منشیات فروش "پنکی ڈان” کو عدالت میں پیشی کے دوران وی آئی پی اور شاہی پروٹوکول دینے کے معاملے پر قانون حرکت میں آ گیا ہے اور ایک ہائی پروفائل ایکشن لیتے ہوئے کراچی کے ایس ایس پی سٹی کو عہدے سے معطل کر کے ان کے خلاف سخت ترین انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ اس کارروائی نے پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے اور حکومت کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ مجرموں کی پشت پناہی کرنے والے کسی بھی بڑے افسر کو بخشا نہیں جائے گا۔
عدالت عالیہ کے سخت ترین اقدامات، مسلم لیگ (ن) کی ٹرولنگ کرنے والی خاتون کی گرفتاری اور اس ہائی پروفائل کیس کی اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔
وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:




