حکومت نے عمران خان کی صحت اورجیل میں حالات سے متعلق سی این این کے الزامات مسترد کردئیے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق دعوؤں پر حکومت نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے الزامات مستردکردیے۔
حکومت کی جانب سےکہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات، اہل خانہ سے ملاقات، فون کالز، گھر کے پکےکھانے اور ورزش کی سہولت حاصل ہے۔
حکومت کے مطابق اہلخانہ کی عمران خان سے تقریباً 198 ملاقاتیں ہوئیں اور 30 طبی معائنے کیےگئے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کے پاس درست NICOP موجود ہیں ، جو پاکستان میں داخلے کے لیے قابل قبول سفری دستاویز ہے ۔
حکومت نے سی این این پر زور دیا کہ آئندہ رپورٹنگ میں تصدیق شدہ جیل اور طبی ریکارڈ کو سیاسی نوعیت کے متنازع دعوؤں سے الگ رکھا جائے۔
سی این این کی صحافی بیکی اینڈرسن نے بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما کا ایک انٹرویو نشر کیا تھا ، جس میں اس رہنما نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
بیکی اینڈرسن نے حکومتی مؤقف بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا ہے۔



