عمران خان کی پمز منتقلی کا امکان، اہم اجلاس کے بعد تیاریاں شروع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے، تاہم منتقلی سے متعلق حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ اور سکیورٹی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے درمیان عمران خان کی پمز منتقلی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے اور اسپتال میں ان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پمز میں عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں، تاہم انہیں اسپتال منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے طبی علاج اور اسپتال منتقلی کا معاملہ اس سے قبل بھی زیر بحث رہا ہے اور انہیں ماضی میں آنکھوں کے علاج کے لیے پمز منتقل کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button