عوام پر ایندھن مہنگائی کا بوجھ، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرادی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف مشن نے پاکستانی حکام پر مالیاتی استحکام یقینی بنانے اور توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو کرنے کے لیے مسلسل اقدامات پر زور دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کے تناظر میں پاکستانی حکام سے مالیاتی استحکام کے لیے مستقل بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔مشن نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی صورت میں پیدا ہونے والے ممکنہ مالیاتی خلا کو پورا کرنے کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن حاصل کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ جاری خلیجی جنگ کے باوجود ساختی اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ حکام نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کو منتقل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔تاہم پاکستانی فریق کے مطابق بڑھتی ہوئی ایندھن قیمتوں کے اثرات سے معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ دینے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز متعارف کرائی گئی ہیں، تاکہ اضافی مالی بوجھ کے دوران ضرورت مند طبقے کو مخصوص معاونت فراہم کی جاسکے۔آئی ایم ایف مشن نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے بھی مسلسل اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button