بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی تیاری؟ وفاق کا صوبوں کو خطرناک ‘الٹی میٹم’

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)ملکی سیاست اور معیشت کے میدان میں ایک نیا بھونچال آ گیا ہے جہاں وفاق نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے صوبوں کو ایک ایسا "فارمولا” پیش کر دیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ وفاقی حکومت اب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا اربوں روپے کا بوجھ خود اٹھانے کے بجائے اسے صوبوں کو منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس تجویز کے مطابق اگر صوبے این ایف سی ایوارڈ میں اپنے حصے پر سمجھوتہ نہیں کرتے تو انہیں اپنے اپنے علاقوں میں اس پروگرام کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف اٹھارہویں ترمیم کی روح کے خلاف ہے بلکہ اس سے صوبوں اور وفاق کے درمیان شدید تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہے، خاص طور پر پیپلز پارٹی اس کی سخت مخالفت کر رہی ہے۔
دوسری جانب 9 مئی کے حوالے سے عمران خان کی "حقیقی بربادی” کی داستان کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 2023 کے اس سیاہ دن نے نہ صرف عمران خان کی سیاست کو گہری کھائی میں دھکیل دیا بلکہ تحریک انصاف کا وجود بھی خطرے میں ڈال دیا۔ رپورٹ کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو زمان پارک میں پولیس پر حملوں سے شروع ہونے والا سلسلہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں اور جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے تک جا پہنچا، جس کے بعد ریاست نے وہ جوابی کارروائی کی کہ آج تحریک انصاف بطور جماعت کہیں نظر نہیں آ رہی۔ عمران خان آج تنہائی کا شکار ہیں، ان کی ملاقاتیں بند ہیں اور انہیں علاج کے لیے بھی خاموشی سے جیل سے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے جو گڑھا کھودا تھا، وہ آج اسی میں قید ہیں اور فی الحال ان کے لیے کوئی سیاسی راستہ نظر نہیں آ رہا۔
امداد سومرو کا سنسنی خیز وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:




