ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) انسدادِ دہشت گردی عدالت آج اڈیالہ جیل میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ سنانے سے قبل ملزمان کی جانب سے حتمی دلائل دیے جانے کا امکان ہے۔
دونوں کے وکلا ایمل خان مندوخیل اور شیریں مزاری اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور عدالت کا عملہ بھی جیل پہنچنے کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔
مقدمے کے فیصلے کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی متوقع ہے، جہاں حتمی بحث کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی۔



