اوکاڑہ میں سمگل شدہ سگریٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، بھاری غیر قانونی سٹاک ضبط، کارروائی شروع

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانوڈاٹ پی کے) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمگل شدہ اور غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں غیر قانونی سگریٹس کا سٹاک قبضے میں لے لیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ذیشان جعفری کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کارروائی کے دوران سمگل شدہ سگریٹس ضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ذیشان جعفری نے کہا کہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ اور غیر قانونی تمباکو نوشی کی مصنوعات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتی ہدایات کے مطابق سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف سخت چیکنگ اور کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button