کسان بورڈ پاکستان ضلع بدین کا ماہانہ اجلاس

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)کسان بورڈ پاکستان ضلع بدین کا ماہانہ اجلاس ہوا اجلاس نے پورے ضلع میں پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا،تونسہ پنجند اور چشمہ جہلم لنک کینال سے غیر قانونی پانی کے حصول پر ارسا کی مجرمانہ خاموشی کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا ۔اس کے علاؤہ سندھ کے اندر پانی کی غیر منصفانہ تقسیم۔ کے باعث کوٹڑی بیراج پر پانی کی سنگین کمی کو افسوس ناک قرار دیا ذمہ داران نے کاشتکاروں کے دیگر مسائل جن میں جعلی ادویات ،ناقص بیج اور زرعی محکمے کے عدم تعاون پر بھی اظہار افسوس کیا جنرل سیکرٹری کسان بورڈ صوبہ سندھ محترم جناب انجنیئر سید علی مردان شاہ گیلانی الطاف احمد ملاح صاحب ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ ۔ایاز لطیف سومرو جنرل سیکرٹری کسان بورڈ ضلع بدین اور دیگر ضلعی و تحصیل کے عہدیداران نے شرکت کی۔



