راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے3افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ میں مارے گئے،ترجمان آئی جی آزادکشمیر

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصرکی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی3افراد مارےگئے۔
7جون کوکالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے راولا کوٹ میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی۔
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے بتایاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ کیا جس کے باعث اسپتال کی معمول کی طبی خدمات اور سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بردباری، تحمل اور ذمہ داری کا کیا۔
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے مزید بتایاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ میں مارے گئے، متعدد زخمی ہوئے، ان افراد میں 5 اور 6 جون کی رات ہلاک ہونےو الے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب 7 جون کو راولاکوٹ میں پولیس اہلکاروں پرتشدد اورلاش کی بےحرمتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ویڈیومیں شرپسندوں نے پولیس اورقانون نافذ کرنے والےاداروں پر سیدھی گولیاں چلائیں۔



