آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی، خرم شہزاد پر جرمانہ، محمد عباس کو وارننگ

ٹاروبا (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خرم شہزاد پر جرمانہ عائد جبکہ محمد عباس کو وارننگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

خرم شہزاد کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا، جبکہ محمد عباس کو رسمی تنبیہ جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں کے ریکارڈ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق خرم شہزاد نے Shai Hope کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا، جبکہ محمد عباس نے جومیل وریکین کی وکٹ لینے کے بعد ان کے قریب جا کر نامناسب انداز میں جشن منایا، جسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button