آبنائے ہرمز میں جہازوں سے حاصل پہلی آمدن مرکزی بینک میں منتقل کر دی،ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر عائد فیس سے حاصل ہونے والی پہلی آمدن مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی نے اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔خیال رہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک ’سینئر ایرانی عہدیدار‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ تہران ان جہازوں کو ترجیح دے گا جو فیس ادا کریں گے۔



