حجرہ شاہ مقیم میں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم،لڑکا جاں بحق,2شدید زخمی

دیپالپور(جانو ڈاٹ پی کے)حجرہ شاہ مقیم میں اٹاری روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین لڑکےارسلان ۔ابوسفیان اور کزن افضال تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دیپال پور منتقل کیا مقامی ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور جناح اسپتال میں ریفر کردیا باپ اعظم ڈرائیور اپنے بچوں کو لیکر لاہور جارہا تھا کہ ارسلان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا دوسرے بیٹے ابو سفیان اور بھانجے افضال کا علاج معالجہ جاری ہے

مزید خبریں

Back to top button