حوثیوں کا سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ جازان اور ینبع میں خطرہ ٹل گیا ہے، شہری اپنی حفاظت کے لیے ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔
سعودی میڈیا کے کسی بھی چینل یا نیوزپلیٹ فارم نے حوثی حملوں کی تصدیق یا نوعیت ظاہر نہیں کی، جازان صوبے میں قومی انتباہی پلیٹ فارم سے ممکنہ خطرے سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا۔



