بحیرہ احمر میں جہازوں کو نیا خطرہ، حوثیوں نے میزائل اور ڈرون تعینات کر دئیے،بحری سکیورٹی گروپ کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی بحریہ کی قیادت میں قائم  بحری سکیورٹی گروپ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر (جے ایم آئی سی)  نے خبردار کیا ہےکہ ایران کے حمایت یافتہ یمن  کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمرکے جنوبی داخلی راستے سےگزرنے والے جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس میں باب المندب کے قریب میزائلوں اور ڈرون کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

حوثی اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران باب المندب کی آبی گزرگاہ بند کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ یہ اہم آبی راستہ بحیرہ احمر کو خلیج عدن، بحیرہ عرب اور عالمی تجارتی منڈیوں سے ملاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button