یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کے 129 فضائی حملے، حوثیوں کا جوابی کارروائی کا اعلان


صنعا(ویب ڈیسک) حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملے کیے گئے۔
حوثی باغیوں کے مطابق یمن میں سعودی حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حوثیوں نے یمنی فوج کے ساتھ تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
روسی میڈیا کے مطابق محاذ چھوڑ کر فرار ہونے والے افراد پر بھی حوثی باغیوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ واقعے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔