لاڑکانہ میں پسند کی شادی کا افسوسناک انجام، باپ نے بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے تھانہ الہٰ آباد کی حدود اتاترک ٹاور کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام پر اپنی 30 سالہ بیٹی فردوس اور داماد جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول جوڑے نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، واقعے کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ لاشیں قانونی کارروائی کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئیں.

مزید خبریں

Back to top button