انڈر18ہاکی ایشیا کپ،سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

کوالالمپور(جانوڈاٹ پی کے)انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی ہے۔بھارت کی جانب سے اشیش تانی نے ہیٹ ٹریک سمیت 4 گول کیے ہیں، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کو 2-1 کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان کی جانب سے عدیل فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے جبکہ آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کرسکی۔آخری کوارٹر میں بھارت نے 3 گولز کرکے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ میزبان ملک جاپان سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button