حزب اللہ کے اسرائیلی فورسز پرڈرون،راکٹ حملے

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)حزب اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے البیاد میں اسرائیلی فوجی گاڑی اور اہلکاروں کو ڈرون اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے تصدیق کی ہے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو ‘کامی کازی’ ڈرون جا کر لگا ہے اور بتایا کہ یہ حملے عوام کے دفاع میں کیے گئے ہیں۔حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے خلاف یہ حملے لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور دشمن اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں کیے گئے ہیں، کیونکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گاؤں پر حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں شہریوں کی شہادتیں ہوئیں اور زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے مینارا میں الرٹ فعال کیا گیا تھا جس کے بعد حزب اللہ کے راکٹس ناکارہ بنا دیے ہیں، یہ راکٹ فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے فائر کیے گئے تھے جو اب جنوبی لبنان میں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button