ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا ء تیار کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرمملکت صحت مختار بھرتھ کی زیرصدارت ایچ آئی وی ایڈز کے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہواجس دوران ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئےنیشنل پبلک ہیلتھ لاکی تیاری پر اتفاق کیا گیا ۔
مختار بھرتھ نے کہا کہ ٹاسک فورس کامقصد معاملے کی تحقیقات، ذمہ داران کا تعین اور سفارشات مرتب کرنا ہے۔ اجلاس میں ٹاسک فورس نے آلودہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال کے واقعات کی تحقیقات کی ہدایت دیدی ۔
اجلاس میں ٹاسک فورس کے اراکین نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں ، ٹاسک فورس نے کہا کہ این آئی ایچ سی ڈی سی اور سی ایم یو ڈیٹا کےرئیل ٹائم نظام یقینی بنانے کیلئے ڈیش بورڈ فعال کرے،ایچ آئی وی کیسز کی نگرانی، رجحانات کا تجزیہ اور رابطہ کاری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔
ٹاسک فورس کے مطابق غیر محفوظ طبی طریقوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ متعدی امراض کے کنٹرول مزید مؤثر بنانےکی سفارشات مرتب کرنے کیلئے جامع رپورٹ پیش کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ۔
ٹاسک فورس نے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول اقدامات کو مضبوط بنانے ، اسکریننگ میں ایچ آئی وی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے ، طبی مراکز اور فارمیسیوں کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنائی جانے کی ہداہت کی ۔
ٹاسک فورس نے کہا کہ دوبارہ استعمال کے قابل سرنجوں کی فروخت یا غلط لیبلنگ کیخلاف کارروائی کی جائے،مریضوں کی حفاظت کے پروٹوکولز کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔
ٹاسک فورس نے ملک بھرکے تمام ہیلتھ کیئر کمیشنز ریگولیٹری نفاذ کو ہرصورت یقینی بنائیں کی ہدایت بھی کی ۔



