اسلام آباد کے تمام سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے تمام سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارتوں کے ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ لازمی قرار دی جائے گی۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسکریننگ میں مثبت آنے والوں کا پی سی آر مفت ہوگا، پی سی آر ٹیسٹ کے بعد مریض کو مفت ادویہ بھی فراہم بھی کی جائیں گی۔

وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر مفت اسکریننگ پہلے سے جاری ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے زائد ہپاٹائٹس کٹس خریدی جا چکی ہیں، پی سی آر ٹیسٹ کے لیے قومی ادارہ صحت میں مشینری انسٹال کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button