حیات آباد چلڈرن ہسپتال 14 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، لاگت 2.2 سے بڑھ کر 7.96 ارب روپے ہوگئی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) حیات آباد چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ چار سال میں مکمل ہونا تھا، تاہم منظوری کے 14 سال گزرنے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

دستاویز کے مطابق 2012 میں منظور کیے گئے منصوبے کی ابتدائی لاگت 2.2 ارب روپے مقرر کی گئی تھی، جو منصوبے میں تاخیر، ڈیزائن میں تبدیلی اور فنڈز کی مشکلات کے باعث بڑھ کر 7.96 ارب روپے ہوگئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کا تعمیراتی کام 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے، تاہم ہسپتال کے آلات اور دیگر ریونیو اجزا کی تکمیل صرف 54 فیصد تک ہوئی ہے۔

ہسپتال کی تکمیل کے لیے مزید 1.796 ارب روپے درکار ہیں، جبکہ جنریٹر کی خریداری کے لیے 501.4 ملین روپے مختص کرنا ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق ہسپتال کے آپریشنل اخراجات کے لیے 3 ارب روپے سے زائد درکار ہیں، جبکہ منصوبے کی تکمیل، جنریٹر کی خریداری اور آپریشنل اخراجات سمیت مجموعی طور پر تقریباً 5.3 ارب روپے درکار ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button