بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کرپشن زدہ کہنا سراسر جھوٹ اور غریب دشمن بیانیہ ہے،حسن مرتضیٰ کا امیر جماعت اسلامی کو جواب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر پی پی پی پنجاب جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کا ردعمل۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کرپشن زدہ کہنا سراسر جھوٹ اور غریب دشمن بیانیہ ہے

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کروڑوں مستحقین کی مدد کرنے والے پروگرام کو بدنام کرنا ناقابلِ قبول ہے،بی آئی ایس پی پر تنقید دراصل غریب خواتین کے حق پر حملہ ہے،بغیر ثبوت الزامات لگانا کھلی سیاسی منافقت ہے،اگر کرپشن کے شواہد ہیں تو سامنے لائیں، ورنہ قوم سے معافی مانگیں۔

حسن مرتضیٰ  نے مزید کہا کہ جو خود چندہ اور خیرات جمع کرتے ہیں وہ فلاحی پروگرامز پر تنقید کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے،جماعت اسلامی پہلے اپنے چندہ سسٹم کی شفافیت بتائے پھر سوال اٹھائے،بی آئی ایس پی ریاستی سطح پر شفاف طریقے سے مستحقین کی مدد کر رہا ہے،خیرات جمع کرنا اور ریاستی فلاحی نظام چلانا دو مختلف چیزیں ہیں،

حسن مرتضیٰ  نے مزید کہا کہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کریں گے،عوام ایسے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر چکے ہیں،پیپلز پارٹی ہر صورت بی آئی ایس پی کا دفاع جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button