ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے،طلال چودھری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے رہائشیوں کی بیدخلی،وزیرِ اعظم کانوٹس،کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ3بڑی کمپنیوں نے ون کانسٹیٹوشن ایونیو کی جگہ ہوٹل بنانے کیلئے لیز پر لی۔پلاٹ کی بنیاد پر بینک آف پنجاب سے قرض لیا گیا۔ بینک کی اقساط نہ دینے پر گروپ ڈیفالٹ ہوگیا۔ ریڈزون میں 70ہزار روپے اسکوائر فٹ لیز پر لیا گیا۔2019میں متنازع فیصلہ سنایا گیا جو آج تک متنازع ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ2016میں لیز معاہدہ کینسل کرکے سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹوشن ایونیو کا کنٹرول لے لیا،حکومت تجاوزات کیخلاف بلا تفریق کام کررہی ہے،20سال میں ریاست اپنی رٹ قائم نہیں کرپائی تھی،امیر ہو یا غریب سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے شاہراہ دستور پر موجود ون کانسٹیٹیوشن ایونیو بلڈنگ خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رات گئے پولیس کے ذریعے عمارت کو خالی کرانے کے احکامات دیے گئے۔ سی ڈی اے نے2005 میں 13 ایکٹر پر مشتمل زمین لگژری ہوٹل کیلئے99 سالہ لیز پر ایک کمپنی کو دی تھی۔



