پٹرول پر152،ڈیزل پر116روپے فی لیٹر ٹیکس،حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پٹرولیم مصنوعات پرعائد بھاری محصولات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں116روپے42پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں جبکہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 152روپے58 پیسےمختلف ٹیکسز مد میں وصول کیےجارہے ہیں۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کے بغیر283روپے12پیسے ہے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں51روپے62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔کسٹم ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 334روپے 74پیسے ہے۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کےبغیرمحض 247 روپے 55 پیسے ہے، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 22 روپے 75 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 103 روپے 50 پیسے لیوی عائد ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2.50 روپے کلائمیٹ لیوی ،7.32 روپے فریٹ مارجن وصولی کی جارہی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں ڈسٹریبیوشن مارجن کی مد میں 7.87 وصول کیے جارہے ہیں، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں ڈیلر مارجن کی مد میں 8.64 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
ڈیزل پرلیوی مد میں 28 روپے69 پیسے،کلائمیٹ سپورٹ مد میں 2.50 روپےکی وصولی کی جارہی ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن کی مد میں 17.14 روپے ، ڈیلر مارجن 8.64 اور ڈسٹری بیوشن مارجن 7.87 روپے وصول کیے جا رہے۔



