دیپالپور:ہیڈ مسٹریس کو سکول میں گھس کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

دیپالپور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں 30 ون اے ایل میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹریس عدیلہ نزیر ڈیوٹی پر موجود تھی کہ اورنگزیب نامی شخص سکول میں گھس آیا جس نے خاتون ٹیچر کو غلیظ گالیاں دیں ہتک آمیز سلوک کیا،3گھنٹوں تک ہیڈ مسٹریس کو سٹاف اور بچوں کے سامنے ہراساں کیا سنگین نتائج کی دھمکیاں لگائیں وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم کافی دنوں سے خاتون کو پریشان کر رہا تھا فون پر بات کرنا چاہتا تھا ٹیچر نے نمبر بلاک کردیا جس کی رنجش پر ملزم سکول میں گھس گیا شیرگڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔



