ہنگو میں بڑا سکیورٹی آپریشن: 7 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

ہنگو(جانوڈاٹ پی کے)ضلع ہنگو میں سکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور دیگر سکیورٹی اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور البرق فورس نے دہشتگردوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

شہید پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ سکیورٹی حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

طارق حبیب نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن دشمن عناصر کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button