پرائیوٹ حج آپریٹرزکیلئےکوٹہ منظور،سخت شرائط کیساتھ حج پالیسی کی منظوری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی2027-2030منظور کر لی۔ترجمان وفاقی مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کے لیے کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ ہوگا جبکہ موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج کوٹہ "پہلے آئیں، پہلے پائیں” بنیاد پر مختص ہو گا جبکہ کم از کم 2 ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کے لیے لازمی ہوگی اور اس سے کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال قرار دی جائے گی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق ناکام کمپنیوں کی نصف سیکیورٹی ضبط، حجاج کو خودکار طور پر دوسری کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ اور درجہ بندی ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button