موجودہ نظام انصاف دینے میں ناکام،اسے جڑ سے اکھاڑنے کی تحریک چلائیں گے: حافظ نعیم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی ہمیں حب الوطنی نہ سکھائے، غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا بند کرو، پہلے مارشل لا سے لے کر اب تک سلسلہ چل رہا ہے۔

لاہور میں پیٹرول لیوی کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نواز شریف صاحب آپ قوم اور جمہوریت کے مجرم ہیں، 2024 کا انتخاب فارم 47 کا تھا، 2018 کا انتخاب آر ٹی ایس بیٹھنے کا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم لڑتے رہیں گے اور جدوجہد کرتے رہیں، رائے عامہ ہموار کریں گے، یہ نظام لوگوں کو عدل و انصاف نہیں دے سکتا، پاکستان کی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، موجودہ نظام سے ہمیں انصاف نہیں ملتا، ہم حجت تمام کرتے ہیں، ہم اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے آئینی عدالت میں دو ماہ سے پٹیشن فائل کی ہوئی ہے،  فارم 47 کے ذریعے نہیں آنا چاہتے، ہم عوام کی مدد سے اس نظام کو گرائیں گے، ہماری جدوجہد نظم وضبط کے ساتھ آگے بڑے گی، ہم عوام کی رائے سے منظم طریقے سے انقلاب لائیں گے، ہمارے نظریے کی بنیاد پر نظام کی تبدیلی کے لیے کام کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست کسی خاندان کی حفاظت کے لیے نہیں کرتی، جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button