گوادر کے علاقے پانوان کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

گوادر(جانوڈاٹ پی کے)گوادر کے علاقے پانوان اور گنز کے درمیان پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا.
پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی پانچ لاشوں میں سے دو افراد کی شناخت شاہ بخش اور پیری عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دونوں کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تین افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ نامعلوم افراد کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال جیونی میں موجود ہیں۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور مقتولین کی شناخت کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔



