تھرپارکر پولیس کی بڑی کارروائی، 31,500 گٹکا پاؤچ اور گاڑی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر پولیس کی سی آئی اے ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مٹھی میں گٹکا فروخت کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے انچارج ایس آئی میانداد چوہان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اویس احمد خان ولد بدرالدین احمد خان یوسفزئی، رہائشی نارتھ کالونی کراچی اور محمد احسن صدیقی ولد محمد شاکر صدیقی، رہائشی نارتھ کالونی کراچی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ وہ کراچی سے سفینہ/ادب گٹکا مٹھی لا کر فروخت کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران 31,500 سفینہ/ادب گٹکا کے پاؤچ اور سوزوکی آلٹو ماڈل 2025، رجسٹریشن نمبر CCD-573 بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ونجوٹی میں مقدمہ نمبر 29/2026 درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں گٹکا مین پوری ایکٹ 2019 کی دفعہ 8 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button