وفاقی ملازمین کا بجٹ سے قبل احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان، اسلام آباد میں بڑے دھرنوں کا شیڈول


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطابق 9 جون کو وزارتِ خزانہ کے سامنے اور 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ملک گیر دھرنے دیے جائیں گے، جن میں ملک بھر سے ملازمین کے نمائندہ وفود شریک ہوں گے۔
ملازمین نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 10 مارچ 2025 کے معاہدے پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور ان کے مطالبات آئندہ بجٹ میں شامل کیے جائیں۔
اہم مطالبات میں شامل ہیں:
ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے نیا پے اسکیل 2026
کم تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ
کنوینس، میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ
پنشن اصلاحات کی واپسی
30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس
ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقل بھرتی
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی بحالی
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات پر سنجیدگی نہ دکھائی تو احتجاجی تحریک مزید وسیع کی جائے گی۔