مسافر طیارے کے سپیکر میں چھپایا گیا تقریباً 3 کلو سونا برآمد

احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کسٹم حکام نے سونے کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر طیارے سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئرلائن کے ایک طیارے کے اسپیکر میں 2.8 کلوگرام سونا مہارت سے چھپایا گیا تھا، جس کی مالیت 4 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سونے کو کالی ٹیپ میں لپیٹ کر اسپیکر کے اندر رکھا گیا تھا تاکہ اسے چیکنگ کے دوران چھپایا جا سکے۔

حکام نے ایئرکرافٹ انجینئرز کی مدد سے اسپیکر کھول کر سونا برآمد کیا اور قبضے میں لے لیا۔

واقعے کے بعد سونے کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button