سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہوگیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کو بڑی ریلیف ملی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 125 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4329 ڈالر فی اونس تک گر گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھنے میں آئے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 240 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 267 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دو روز کے دوران قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر بڑی گراوٹ سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاری کے رجحانات اور بین الاقوامی معاشی صورتحال سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button