سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ میں 2200 روپے کی گراوٹ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کے نرخ بدستور مستحکم رہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 508 ڈالر پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔

ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے مقرر ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 1886 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 75 ڈالر 50 سینٹس فی اونس پر برقرار رہی، جس کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ چاندی 8 ہزار 34 روپے اور 10 گرام چاندی 6 ہزار 887 روپے پر مستحکم رہی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاری کے رجحانات اور ڈالر کی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button