عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹس کے اضافے سے 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 250 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 525 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 190 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 79 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 28 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button