گولاڑچی کے ٹیکسی اسٹاپ مسافر خانے کو مسمارکرنے کیخلاف متاثرین کادسویں روز بھی احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)گولاڑچی کے ٹیکسی اسٹاپ مسافر خانے اور بلڈوز کرکے پلاٹ سرمایہ داروں کو دینے کے خلاف متاثرین نے دسویں روز بھی احتجاج جاری رکھا علامتی بھوک ہڑتال کی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما احتجاجی کیمپ پہنچے اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ احتجاج میں شریک ٹیکسی ڈرائیوروں پر پولیس نے چڑھائی کی اور گرفتاریوں کی کوشش کی تفصیلات کے مطابق گولاڑچی شہر میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران تقریباً سوا ماہ قبل شہر کے پرانے ٹیکسی اسٹاپ اور مسافر خانے کا پلاٹ منہدم کیا گیا تھا، جسے بعد میں ٹاؤن انتظامیہ نے شہر کے بااثر افراد کے حوالے کر دیا۔ اسی طرح ٹاؤن چیئرمین کے حکم پر ٹیکسی اسٹاپ کے قریب تجاوزات قرار دے کر گرائی گئی مارکیٹ کا پلاٹ بھی دس دس لاکھ روپے کے عوض شہر کے سرمایہ داروں کو دے دیا گیا بدخل کیے گئے متاثرہ دکانداروں اور ٹیکسی اسٹاپ کے ڈرائیوروں، جن میں سرور جاکھرو، روشن انصاری، نور حسن جاکھرو، موہن کاریو، گل امانت جاکھرو، روشن چانڈیو اور دیگر شامل ہیں، کی جانب سے قائم احتجاجی کیمپ میں نویں اور دسویں روز بھی احتجاج کیا گیا، علامتی بھوک ہڑتال کی گئی اور دھرنا دیا گیا احتجاجی کیمپ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما عاطف گجر اور طاہر محمود آرائیں بھی پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی دوسری جانب ٹیکسی اسٹاپ پر احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں پر پولیس نے چڑھائی کی اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیوروں کے احتجاج کے بعد پولیس واپس چلی گئی بعد ازاں ایس ایچ او گولاڑچی شہید فاضل راہو سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ تجاوزات کا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر گولاڑچی کے حکم پر پولیس موقع پر پہنچی تھی احتجاج کرنے والے متاثرین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ نصف صدی سے یہاں اپنے دکانیں لگا کر روزگار چلا رہے تھے، مگر اچانک ٹاؤن انتظامیہ پولیس کے ساتھ آئی، انہیں بے دخل کیا اور ان کی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ تجاوزات قائم کیے بیٹھے ہیں، لیکن چند روز بعد یہی پلاٹ ٹاؤن کمیٹی نے بااثر سرمایہ داروں کو الاٹ کر دیا متاثرین نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے تجاوزات آپریشن کی آڑ میں ان کا آباد کاروبار اور دکانیں تباہ کر کے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ پلاٹ پر شہر کے ابتدائی دور سے بیٹھے ہوئے ہیں، مگر ٹاؤن انتظامیہ انہیں بے دخل کر کے زیادتی کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن چیئرمین کو اس زیادتی سے روکا جائے اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button