گوگیرمیں ریسکیو1122اپنی عمارت سے محروم

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)بنگلہ گوگیرہ میں ریسکیو سروس کافی عرصہ سے موجود ہے لیکن ایک وسیع وعریض علاقے کو کور کرنے والی اس سروس کے لئے کوئی آفس اور عمارت نہیں ہے ۔
رورل ہیلتھ سنٹر میں ایک دو کمرے ہیں جو آفس اور ریسکیو اہلکاروں کے لئے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ایمبولینس بھی صرف ایک ہے۔ ریسکیو کے اہلکار بہت فرض شناس،ایکٹو آور ڈیوٹی فل ہیں لیکن آفس اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اس زبردست سروس کے وہ فوائد نہیں جو ہونا چاہیے۔قصبہ نول پلاٹ میں بھی یہی صورتحال ہے ۔ ضلع اوکاڑہ میں صرف اوکاڑہ شہر ، دیپالپور اور رینالہ خورد میں باقاعدہ دفاتر ہیں۔بنگلہ گوگیرہ بہت اہم اور مرکزی مقام ہے یہاں ریسکیو کا باقاعدہ دفتر اور زیادہ ایمبولینس کی فوری ضرورت ہے۔



