سابق رکن اسمبلی غلام حسین انڑ کی مبینہ کردارکشی پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام حسین انڑ کی درخواست پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی پر سابق رکن اسمبلی نے خاتون کے خلاف درخواست دی جس پر  نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کرلیا۔

این سی سی آئی اے نے درخواست گزارکی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کرلیا جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خاتون نے سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاونٹ کے ذریعے کردارکشی کی مہم چلائی۔

مقدمہ متن کے مطابق خاتون نےسوشل میڈیا پر درخواست گزار کی وفات سے متعلق جھوٹی خبر بھی اپ لوڈ کی۔

این سی سی آئی اے نے مقدمہ اندراج کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شواہد حاصل کرلیے جس کے بعد خاتون کی گرفتاری کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button